Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سانپ کو عمارت کی بالائی منزل سے کرین کے ذریعے اتار لیا گیا

جکارتہ ..... فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک عمار ت کی بالائی منزل پر چڑھے ہوئے سانپ کوکر ین کی مدد سے اتار لیا۔ سارا منظر کسی خوفناک فلم کی مانند لگ رہا تھا لیکن اس سلسلے میں جو وڈیو تیار کی گئی ہے وہ اس کی شاہد ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سانپ عمارت کی بالائی منزل پر چڑھ تو گیا تھا مگر وہاں سے نیچے لٹک رہا تھا۔ لوگوں نے دیکھ کر فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس نے ہوا میں لٹکتے ہوئے اس بڑے سانپ کی جان بچائی۔ زمین پر کھڑے لوگ اسے دیکھ کر پہلے ہی خوفزدہ ہوچکے تھے تاہم ڈر کے باوجود وہ یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔
 

شیئر: