Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

برڈ فلو کے ایک مریض کاانکشاف

ریاض.... وزارت پانی و زراعت اور ماحولیات نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کا شکار ہونے والے ایک مریض کا انکشاف ہوا ہے۔ اسکا تعلق ریاض سے ہے۔ برڈ فلو کے شکار مریض کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق طبی امداد دی جارہی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے اب تک 10302نمونے لئے گئے ہیں۔ ان میں سے 157 نمونوں میں برڈ فلو کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 4235پرندوں کو تلف کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: