Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خالدہ ضیاء کی رہائی کیلئے مظاہرہ

ڈھاکا۔۔۔ڈھاکا میں سیکڑوں افرادنے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائی کے حق میں ہونے مظاہرے میں شرکت کی۔سابق خاتون وزیراعظم کو عدالت نے مبینہ کرپشن الزامات میں ملوث ہونے کے شبے میں  5 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ مظاہرہ ڈھاکا کے وسطی علاقے میں کیا گیا ۔مظاہرین نے سڑکوں پر ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے دھرنا بھی دیا۔ خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت نے ہفتہ 10مارچ کو ڈھاکا اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب مقید خاتون سیاسی لیڈر سے اْن کے وکلاء  نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ بنگلہ دیشی ہائی کورٹ (کل)اتوارکو ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنائیگی۔

شیئر: