Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

57 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل کرلی،پیپلزپارٹی

  اسلام آباد .. پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کےلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہوگیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے مطلوبہ ارکان سے زائد کی حمایت حاصل ہو چکی ۔ 53 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ اب تک 57 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ جلد مزید ارکان کی حمایت مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ کےلئے راجہ ظفر الحق کے نام پر غور شروع کردیا ۔سینیٹ میں 33 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لئے رابطے مزید تیز کردیئے ۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کئے ۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کےلئے پیپلز پارٹی سے دورباہ رابطہ کیا جائے ۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے سینیٹ نشستیں وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے کردیں

شیئر: