Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

نیوزی لینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز جیت لی

 
ویلنگٹن:آئی سی سی ویمنز چیمپیئنز شپ، نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 194 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ا سٹیفنی ٹیلر 86 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ لی کیسپیرک نے 4اور تاہوہو نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ہدف کپتان سوزی بیٹس کی شاندار سنچری کی بدولت 30.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سوزی بیٹس نے 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سوفی ڈیوائن 80 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

شیئر: