آرمی چیف سے آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات
راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کوجنرل ہیڈ کواٹرز راولپنڈی میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کااعتراف کیا۔