Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اسکول پرنسپل اور بھائی کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔ نجف گڑھ کے گھمن ہیڑا گاؤں میں اسکول کی پرنسپل انیتا یادو اور ان کے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انیتا نے نوین نامی شخص سے تقریباً ڈھائی سال قبل زمین خریدی تھی۔ اس زمین کو واپس دینے کیلئے نوین اس پر دباؤ ڈال رہا تھا ۔ انیتا کا کہنا تھا کہ جتنے دن ہوئے اس حساب سے زمین کا منافع چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق انیتا کے بھائی کو ہریانہ میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پھر رات میں انیتا کو اس گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ۔اطلاع ملنے پر چھاولا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع میں کئی پولیس ٹیمیں تعینات کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سرگرم کانگریسی خاتون رہنما کادن دہاڑے قتل

شیئر: