Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

ہارس ٹریڈنگ،الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے،مریم اورنگزیب

  اسلام آباد ... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں لگایا ۔ حقیقت بیان کی ہے اوراسی حقیقت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں کی 6سیٹیں تھیں وہ 26ووٹ لیتے ہیں،جس جماعت کی 30سیٹیں تھیں اس نے 44ووٹ لئے۔ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ پارلیمنٹرینز پرکیا الزام لگتا ہے،اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس لےکر اچھا کیا۔ الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعرے لگارہی ہیں اور تجاویز دے رہی ہیں۔ جب اس طرح کی تجاویز پر پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے تو یہ جماعتیں منظر سے غائب ہوجاتی ہیں۔عمران خان کالا چشمہ لگا کر اپنی پریس کانفرنسوں میں جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں۔جمہوریت کے لئے ووٹ کا وقت آئے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے بات کی جائے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بننا چاہئیے،نواز شریف

شیئر: