Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

احتساب جج کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد.. سیکرٹری قانون نے سپریم کورٹ کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپنی سفارشات حکومت کو بھیج چکے لیکن حکومت نے سمری کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔جج محمد بشیر کو اب تک توسیع نہیں دی۔ سیکرٹری قانون بتائیں کہ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ۔ سیکرٹری قانون نے بتایا کہ 26 فروری کو جج محمد بشیر کی توسیع کی سمری موصول ہوئی جسے وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا۔سمری 12 مارچ سے قبل منظور ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ شریف فیملی کے خلاف نیب مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔
 مزید پڑھیں:شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز میں توسیع

شیئر: