Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

حیدرآباد دکن کی معروف شخصیت ذبیح اللہ بیگ کا مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا

    جدہ ( امین انصاری )  حیدرآباد دکن کی مشہور اور وضعدار بزرگ شخصیت اور خبر رساں ایجنسی " دکن نیوز " کے چیف ایڈیٹر  ذبیح اللہ بیگ کا  منگل کی دوپہر مدینہ منورہ  میں انتقال ہوگیا ۔ انکی عمر 80 برس تھی ۔ انہیں ایک ہفتہ قبل شدید علالت کے باعث مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔وہ  تقریبا30 سال  سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے ۔ انکی دلی خواہش تھی کو وہ اپنی زندگی کی آخری سانس مدینہ  منورہ میں لیں اور مدفن بھی وہیں ہوں چنانچہ 2005ء کے بعد وہ مدینہ منورہ سے باہر نہیں نکلے کہ  کہیں انکی موت مدینہ سے باہر نہ ہوجائے ۔  اللہ نے انکی مراد بر لائی۔وہ ہر روز  روزے سے  رہتے اور عصر سے مغرب کے دوران حرم مدنی میں بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے  ۔ذبیح اللہ بیگ انتہائی سینیئر صحافی تھے۔ حیدرآباد دکن کی علاقائی بالخصوص مذہبی اجتماعات کی رپورٹنگ میں موصوف کو خاص شہرت حاصل رہی۔ ہر ایک کیساتھ خندہ پیشانی سے ملنا اور مسکراتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کرنا ذبیح اللہ بیگ صاحب کا خاص وصف رہا ہے ۔ گزشتہ سال ان کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوچکا تھا انہیں کوئی اولاد نہیں تھی ۔وہ مدینہ منورہ میں رہتے ہوئے وطن عزیز اور مملکت بھر سے  آنے والے حیدرآبادی زائرین کی خدمت کو اپنا و تیرہ   بنائے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قرآن مجید منبع ہدایت ہے،اسکی تلاوت کامیابی کی ضامن ہے ، احمد الدین اویسی

شیئر: