Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پاک فوج نے ہندوستانی ڈرون ما ر گرایا

  راولپنڈی...پاک فوج نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا ۔چری کوٹ سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر ڈرون گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سال میں چوتھا ڈرون گرایا گیا ہے۔د ریں اثناءآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں ملنے والی کامیابیوں کو ملک میں دیرپا امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اینٹی شپ کروز میزائل فائر کا شاندار مظاہرہ

شیئر: