Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

چین آئندہ سال راکٹ خلائی مشن پر روانہ کریگا

بیجنگ۔۔چین 25 ہزار کلو گرام وزن کو زمین کے مدار میں لے جانے والے راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو آئندہ سال خلائی مشن پر روانہ کرے گا۔اس مشن کے لئے راکٹ کی آزمائشی پرواز رواں ماہ ہو گی۔ چائنا میننڈ سپیش انجنئرنگ آفس کے ترجمان کے مطابق اس راکٹ کے ذریعے آلات اور سامان چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجے جائیں گے۔چین نے انسان بردار خلائی مشن روانہ کرنے کا پروگرام  1992ء میں شروع کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا  چین بیرونی خلا کی تسخیر میں اقوام متحدہ اور یورپی اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔
 

شیئر: