Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

استاد کی بنائی ایم ایس ورڈ پروگرام کی تصویر وائرل

مغربی افریقہ کے ملک گھانا میں استاد نے وسائل کی کمی اور جدید سہولیات کی عدم فراہمی کو تعلیمی راہ میں آڑے نہ آنے دیا بلکہ بلیک بورڈ پر ہی مائیکروسافٹ ورڈ بنا ڈالا ۔ کلاس روم کی تصویر سامنے آنے پر استاد کی تعلیم دوستی کو خوب سراہا گیا اور اس کے غریب بچوں کو جدید تعلیم دینے کے انداز کو بھی خوب پسند کیا گیا۔ گھانا کے چھوٹے سے اسکول کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور مائیکرو سافٹ افریقہ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد مائیکرو سافٹ افریقہ کی جانب سے استاد کو کمپیوٹر ڈیوائس اور اسکول کے دیگر سہولیات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: