عمران حسد نہ کریں، کام کرنا سیکھیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد ... وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے شرم آنی چاہیے۔آپ کے حصے کا کام بھی شہباز شریف نے کیا ہے۔عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے۔یہ شہبازشریف تھے جنہوںنے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پورا پاکستان آپ کے 350 بجلی کے منصوبوں کو تلاش کر رہا ہے۔شہباز شریف نے میٹرو بنائی آپ نے محض فیزیبلٹی بنائی۔پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام آپ کو دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ! آپ کس چیز کی تشہیر کرتے۔آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی ا±نگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں۔عمران صاحب حسد نہ کریں،کام کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی۔ کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔