Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

جاپانی وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ

ٹوکیو۔۔۔جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو کے دورہ امریکا کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس میں وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملے پر مذاکرات کریں گے۔ یہ 3 روزہ دورہ 16 مارچ سے شروع ہوگا۔ پارلیمان کے اجلاس کی تاریخ وغیرہ جیسے حالات مناسب ہونے کی صورت میں وہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ کا ارادہ ہے کہ وہ پیون چانگ پیرالمپکس کے بعد امریکا جنوبی کوریا سالانہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر زور دیں گے، تاکہ شمالی کوریا پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

شیئر: