Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025

ینبع کے سمندر میں7سالہ ہندوستانی بچے کو بچالیا گیا

ینبع: ینبع کے سمندر میں ڈوبنے والے ہندوستانی بچے کو بچالیا گیا۔ مدینہ منورہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی بچے کی عمر7سال ہے اور وہ ینبع سمندر میں تیرنے کے لئے مختص علاقہ میں نہارہا تھا۔ عین وقت پر امدادی ٹیموں نے اسے ڈوبنے سے بچالیا۔
مزید پڑھیں:10سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانے پر جرمانہ ہوگا
 انہوں نے ساحل سمندر پر سیر کے لئے آنے والے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ساحل پر سیر کرتے وقت یا سمندر میں نہاتے وقت بڑوں کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔
 
 

شیئر: