عمران خان سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے
اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وفاقی وزراءنے ووٹ کاسٹ کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بتایا کہ عمران خان کی کچھ سیاسی مصروفیات ہیں، شاید ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں۔انہو ں نے کہا کہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لئے اچھی بات نہیں۔