Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

افغانستان ، سڑک کنارے بم دھماکہ ، 4 شہری زخمی

کابل۔۔۔ افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں4عام شہری زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل-  جلال آباد شاہراہ پر ایک تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو بم دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تلاش شروع کر دی ہے ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ 

شیئر: