Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سوڈانی خوش نویس کا غلاف کعبہ کیلئے انتخاب

مکہ مکرمہ .... سعودی عرب میں مقیم سوڈانی خوشنویس ڈاکٹر الدسوقی حسن عیسیٰ السنہوری کو امسال غلاف کعبہ کی گل کاری اور پھول بوٹے بنانے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر السوقی کا تعلق شمالی سوڈان سے ہے۔ انہوں نے سوڈان یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت فنون جمیلہ کالج سے اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔ وہ عربی رسم الخط او راسلامی نقش و نگار میں مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک عرصے تک سوڈانی یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
 
 
 
 

شیئر: