دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،11دہشت گرد گرفتار
راولپنڈی... بلوچستان کے علاقوں کربلا اور پشین جبکہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں دہشتگردی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں ۔11دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ کربی اور پشین میں آئی بی او کے دوران 6مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 500کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، خود کش جیکٹس ، تیار آئی ای ڈیز ، سب مشین گنز ، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کئے ۔ ادھر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا۔بی ڈی ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 تیار بموں کو ناکارہ بنا دیا، جن میں نٹ بولٹ اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو حیدرآباد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق حیدر آباد سے گرفتار دہشت گرد ناگ راج کے تانے بانے ہندسے جا ملے۔ نشاندہی پر 4 سہولت گرفتار، دشمن ملک سے تربیت حاصل کی، غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔