Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف قراردادپر ہنگامہ

لاہور... اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بنچوں کی جانب سے نیب کیخلاف منظور کی جانے والی قرارداد کے ایشو پر پنجاب اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی بن گیا ۔ایوان میں موجود اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیرو کرلیا اور رولز آف بزنس کی کاپیاں پھاڑڈالیں ایوان میں موجود دونوں اطراف کے بنچوں نے ایک دوسرے کے نعرے بازی کے شور میں اسپیکر اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ۔اجلاس میںاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے گزشتہ اجلاس میں حکومتی بنچوں کی جانب سے منظور کی جانے والی نیب کیخلاف قرارداد کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے جب حکومت کی شدید مذمت کی تو حکومتی و اپوزیشن اراکین جذباتی ہو گئے ۔انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی منظور کی جانے والی نیب کے حوالے سے قرارداد کے بارے میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت یہ قرارداد نہ تو پیش کر سکتی ہے اور نہ پیش کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

شیئر: