Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

لبرل شیطانی مکروفریب کے ماہر ہیں، آل الشیخ

جدہ ۔۔۔۔ سعودی وزیر اسلامی امور شیخ صالح آل الشیخ نے لبرل عناصر کے خلاف تیز و تند لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لبرل حضرات شیطانی مکرو فریب سے کام لیتے ہیں۔ وہ جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں امیر خالد الفیصل مرکز برائے اعتدال کے زیر اہتمام لیکچر دے رہے تھے۔ آل الشیخ نے کہا کہ لبرل اور سوشلسٹ عناصر اعتدال کے نظریئے کو خود سے منسوب کرکے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وہ یہ کہہ کر کہ اعتدال کا تصور ان کا دین ہے معاشرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اعتدال قرآن و سنت سے ماخوذ ہے اور اللہ اور اس کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتدال کا حدوداربع متعین کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی بی سی لندن نے برا کیا، الشایع

شیئر: