Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

پینگوئنز بچے’’یویو‘‘ کو ہلتے دیکھ کر خود بھی اسی طرح سر گھمانے لگے

ٹوکیو .....  جنوبی ٹوکیو میں واقع اوشیما میرین پارک میں کسی نے ایک دلچسپ وڈیو تیارکرکے نیٹ پر جاری کردی ہے۔ جو بیحد مقبول ہورہی ہے۔ وڈیو اور اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ  میرین پارک میں  پانی کے چھوٹے حوض کے قریب  ایک مقامی شخص ملک کا مشہور و مقبول کھیل’’ یویو‘‘کھیل رہا تھا اور ظاہر ہے کہ یویو کھیلتے وقت اسے یویوکو گرد ش بھی دیناپڑ رہا تھا۔ حوض میں موجود پینگوئن کے  بچوں کو  یویوکی حرکت میں بڑی جاذبیت نظرآئی۔ وہ بھی اس کے قریب آکر جمع ہوگئیں اور دائرے کی شکل میں کھڑی ہوکر یویوکو غور سے دیکھنے لگیں اور پھر یویو کھیلنے والا شخص جیسے جیسے اپنی گردن گھماتا تھا اور یویو کو گردش دیتا تھا پینگوئن کی نگاہیں اس کی گرد ش پر رہتی اور وہ بھی اپنی گردن اور سر گھماتی نظرآئیں۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پینگوئن پر کسی نے سحر کردیا ہو یا عمل تنویم کے زیر اثر  ہیں۔ یہ تو اچھا ہوا کہ  یویو کھیلنے والے شخص او رحوض کے درمیان شیشے کی ایک رکاوٹ موجود تھی ورنہ عین ممکن تھا کہ ساری پینگوئنز باہر آکر اور قریب ہوجاتیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ خود بھی  یویو کھیلنے کی کوشش کرتیں۔ ان پرندوں کی  نظریں پیلے رنگ کے کھلونے پر سختی سے جمی ہوئی تھیں۔ سب سے دلچسپ اور اہم بات یویو اور ان پرندوں کی آنکھوں کی ہم  آہنگی تھی۔ اتوار کو آن لائن پر یہ وڈیو جاری ہوئی اور دوسرے ہی دن اسے  دیکھنے والوں کی تعداد 30لاکھ  سے تجاوز کر گئی تھی۔ پینگوئنز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس شخص نے انہیں مزید کرتب دکھائے اور اس وقت بھی ان پرندوں کی دلچسپی  اپنی جگہ برقرار رہی۔ صورتحال اتنی دلچسپ تھی کہ قریب موجود افراد بھی لطف اندوز ہونے کے لئے قریب آگئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -کم عمری کی پاداش : 11سالہ لڑکے کو ’’جیوری‘‘ ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا

شیئر: