Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

انجکشن لگتے ہی ہاتھی پاگل، ہر چیز تباہ کردی

 نئی دہلی ..... یوپی کے شہر حمیر پور سے لایا جانیوالا ایک ہاتھی اینٹی ریبیز انجکشن لگنے کے بعد پاگل ہوگیا او راس نے راہ میں آنے والی ہر چیز پر حملہ کرنا شروع کردیا یہاں تک کہ ایک ٹریکٹر کو بھی ہوا میں ا چھال دیا۔ اس ہاتھی کو ایک آوارہ پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا۔ اسکا مہاوت علاج کیلئے اسے جانوروں کے اسپتال لایا تھا او روہاں اسے کتے کے کاٹے کا انجکشن لگایا گیا۔ مہاوت نے اسے بہت روکنے کی کوشش کی لیکن ہاتھی غصے میں تھا او راس نے اس کی بھی ایک نہ سنی۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ انجکشن لگتے ہی اس نے اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔ بعد میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھ دیا گیا۔ خیال ہے کہ اسے ٹھیک ہونے میں 15دن لگیں گے۔

شیئر: