Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

پارلیمنٹ اور بچوں کےلئے علیحدہ ٹی وی چینل

اسلام آباد...وزارت اطلاعات کی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ اور بچوں کے لئے علیحدہ سے چینل لا رہا ہے۔چائنا سے سی پیک کے تحت معاہدہ کیا گیا ہے ۔پاکستانی فلمیں چائنا کے سینماوں میں چلیں گی۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بودلا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی این سی اے میں اوپن ائیر تھیٹر بنایا جارہا ہے۔ثقافتی انفراسٹرکچر ہمارے ملک میں پہلے سے موجود نہیں۔اوپن تھیٹر کے قیام کے تجویز کی حمایت کی جائے ۔ملک میں ثقافتی ڈھانچے کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی پہلی ثقافتی اور فلم پالیسی کا اجرا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم صنعت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جارہا ہے ۔آرٹسٹ ویلفیئر فنڈز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ماضی میں پاکستان دنیا میں فلمیں بنانے کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک تھا مگر ہماری ثقافت کو نقصان پہنچایا گیا۔فلموں کے آلات کی درآمد پر ڈیوٹی اور سیل ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔اگر تکنیکی اعتبار سے اعلیٰ فلمیں بنائیں گے تو اگلے10 سال میں ہماری فلمیں خطے میں سب سے زیادہ مقبول ہوں گی۔پی ٹی وی پارلیمنٹ کا علیحدہ چینل لارہی ہے اور بچوں کا الگ سے چینل ہوگا۔ہمارے بچے آجکل ہندوستانی مواد دے رہے ہیں ۔پی ٹی وی کی اسکرینز زیادہ ہونے سے معیار میں فرق پڑا ۔جب ایک اسکرین تھی تو زیادہ ہم آہنگی تھی،بچوں کی ترتیب کے حوالے سے پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ مواد شامل کیا جائے گا۔عطاءالحق قاسمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کے چیئرمین کی پوزیشن کے لئے موزوں تھے۔ان کی تعیناتی کوئی بددیانتی نہیں تھی۔
مزید پڑھیں:سی پیک کے ذریعے ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا،مریم اورنگزیب

شیئر: