Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

4 ہزار کروڑکےایک اور گھپلے کا انکشاف

کانپور ۔۔۔۔۔ کانپور میں ایک اور روٹومیک کے طرز پربڑے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ڈاکٹر ایم پی اگروال کی کمپنی شری لکشمی کاٹن لمٹیڈ نے 16بینکوں سے 3972کروڑ کا قرضہ حاصل کررکھا تھاجس نے اب دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ اگروال کی کمپنی ’شری لکشمی کاٹن لمٹیڈ ‘ ٹیکسٹائل مصنوعات اور دفاعی سازو سامان سپلائی کرتی ہے۔ کمپنی پر سینٹرل بینک آف انڈیا کے 3904کروڑ ،یو کو بینک کے 65کروڑ روپے اور آئی ایف سی ایل کے 5کروڑ روپے بقایا ہیں۔بینکوں کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کرناٹک میں’’ سدا رمیا‘‘ نہیں’’ سیدھا روپیہ ‘‘کی حکومت ہے، مودی

شیئر: