Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

نیب خواجہ آصف کیخلاف بھی کارروائی کرے،عمران خان

 اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ۔ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔ امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کاروائی کا آ غاز کرے گا۔دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف کیس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ منی لانڈرنگ، بینکنگ ٹرانزکشنز اور غیر ملکی اکاونٹس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ عمران خان نے خواجہ آصف کے معاملے میں نیب سے دوبارہ رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:نیب نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا تہیہ کرلیا؟

شیئر: