Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

اجودھیا میں مندرتعمیر جلد ہوگی ،مہنت دھرم داس

متھرا۔۔۔۔ متنازعہ اراضی کے اہم فریق  مہنت دھرم داس نے کہا کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر کا کام جلد شرو ع ہوجائیگا۔وہ یہاں سنت سمیلن میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے سمیلن کے فیصلوں سے آگاہ کرینگے ۔مہنت دھرم داس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ عقیدے(آستھا)کی بنیاد پرنہیں ثبوتوں اور حقائق کی بنیاد پر فیصلہ دینگے جس پر یقین ہے کہ فیصلہ رام جنم بھومی کے حق میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اہم رہنماؤں سے اس سلسلے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ ان سے ہونیوالی بات چیت کا اخباروں کے توسط سے انکشاف اسلئے نہیں کیا کہ وہ روادارانہ گفت و شنید برقرار رکھنے میں یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -یوپی:ریل انجن سے کٹ کر6نوجوانوں کی موت

 

شیئر: