Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عوام پر پٹرول بم پھر گرانے کی تیاری

اسلام آباد..حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول 3 روپے 56 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویزہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا

شیئر: