Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے13سالہ لڑکا جاں بحق

  راولپنڈی ...لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈھروتی ناری گاوں میں ایک گھر پر مارٹر شیل داغا گیا جس سے 13 سالہ زین ابراہیم جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ منگل کی صبح سے نکیال سیکٹر میں گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رواں برس ہند کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 336 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں،پاکستان کا احتجاج

شیئر: