شاہی فرمان: نابالغوں کے اثاثوں کے نگہبان ادارے کانیا سربراہ متعین
ریاض :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ کو نابالغوں اور انکے دائرے میں آنے والوں کے اثاثوں کے نگہبان ادارے کا سربراہ متعین کردیا جبکہ محمد المطلق کو انکے عہدے ، عبدالرحمان الدھمش کو وزارت بلدیات و دیہی امور میں تکنیکی امو رکے مشیر کے منصب، ڈاکٹر محمد البشر کو انکے عہدے ، احمد الحمیدان کو نائب وزیر محنت کے منصب اورڈاکٹر یوسف السعدون کو سیکریٹری خارجہ برائے اقتصادی و ثقافتی تعلقات کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ شاہ سلمان نے شیخ سعد بن محمد بن عبداللہ السیف کو نائب وزیر انصاف اور ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابو اثنین کو نائب وزیر محنت و سماجی بہبود متعین کردیا۔
شاہی فرامین پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں