شاہی فرمان: مکہ مکرمہ اور ریاض کے میئر برطرف
شاہ سلمان نے ڈاکٹر احمد السالم کو نائب وزیرداخلہ کے منصب اور اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کی رکنیت سے برطرف کردیا۔ شاہ سلمان نے ڈاکٹر بندر بن عبداللہ المشاری کو معاون وزیر داخلہ برائے تکنیکی امو ربنادیا جبکہ حمد بن خلف الخلف کو سیکریٹری داخلہ برائے سلامتی امورکے منصب سے ہٹا دیا۔
محمد بن مہنا المہنا کو سیکریٹری داخلہ برائے سلامتی امور ، انجینیئر ابراہیم السلطان کو مشیر ایوان شاہی بدرجہ وزیر ، احمد قطان کو وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک بدرجہ وزیر،انجینیئر طارق بن عبدالعزیز الفارس کو میئر ریاض مقرر کردیا۔شاہ سلمان نے ڈاکٹر اسامہ البار کو مکہ مکرمہ کے میئر کے منصب سے برطرف کرکے محمد بن عبداللہ القویحص کو انکی جگہ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا میئر متعین کردیا۔