Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

عوام کی بددعائیں نوا زشریف کا پیچھا کررہی ہیں،زرداری

  اسلام آباد...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آمریتوں اور آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کی سوچ سے معاشرے میں بگاڑ آیا۔ اسے ختم کرکے درست سمت پر چلنے کا وقت قریب آچکا ۔ پیر کو گوجر خان کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی قربانی دینے والے کارکنوں کو کبھی نظرانداز نہیں کرتی۔ کارکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو انصاف پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت دشمن اور چھوٹی سوچ رکھنے والے ہمیشہ ان کے دشمن رہے۔ زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب غریب خوشحال ہوگا۔نوجوان اس وقت آگے بڑھے گا جب ان کے پاس روزگار کے وسائل ہوں گے۔ جہالت اور اندھیرا اس وقت ختم ہوگا جب تعلیمی اداروں میں انسانیت کی بھلائی کا درس دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی اور نے نہیں نکالا قدرت نے نکالا ہے۔ عوام کی بددعائیں ان کا اب تک پیچھا کر رہی ہیں۔انہوں نے لوگوں کو بیروزگار کرکے فاقہ کشی پر مجبور کیا تھا۔ عوام کے روزگار کے دروازے بند کر دئیے ، مہنگائی کا طوفان ملک اور عوام پر مسلط کر رکھا ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے قوم کو ذہین، باصلاحیت اور نوجوان قیادت دی ہے۔ چیئرمین بلاول نے واشنگٹن میں جس طرح پاکستان کا مقدمہ لڑا یہ قوم پرست پاکستانی ہی کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں بیورو کریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے،زرداری

شیئر: