Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پڑوسی کے ہاتھوں بچی کا قتل

چنڈی گڑھ۔۔۔۔انڈسٹریل علاقے میں واقع سنجے کالونی میں گھر کے باہر کھیل رہی 5سالہ بچی کااُسکا پڑوسی گلا کاٹ رہا تھا کہ اس کے چلانے کی آواز سن کر محلے کے لوگ جمع ہوگئے اور قاتل کو پکڑ کر زدوکوب کیا۔ بچی کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نیلامبری وجے جگدالے ، ڈی ایس پی ستیش کمار اور انڈسٹریل انچارج جائے واردات پر پہنچ گئے اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بہار کے ضلع بکسر کا رہنے والا ہے ۔ وہ ذہنی مریض اور نشے کا عادی ہے۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سڑک حادثے میں 9بچوں کی موت

شیئر: