Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

مشرقی غوطہ میں شامی بمبار ی پر عالمی برادری کا شدید احتجاج

انقرہ.... شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری دمشق حکومت کی کارروائی پر عالمی برداری نے شدید احتجاج کیا ہے۔ترک حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔ پوپ فرانسس نے ان ہلاکتوں کو غیر انسانی قرار دیا اور تشدد کے فوری خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب فائر بندی کی قرار داد پر اتفاق رائے کے باوجود ایران نے کہا ہے کہ دمشق کے اطراف میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ مشرقی غوطہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بمباری کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت تقریباً 500 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔مشرقی غوطہ میں اتوار 18 فروری سے شامی فوج نے بمباری کا آغاز کیا تھا اور اقوام متحدہ نے فوری طور پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

شیئر: