Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

خواتین سے سپاہی کی ملازمت کیلئے درخواستوں کی طلبی

ریاض .... سعودی محکمہ امن عامہ ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر ، باحہ اور الشرقیہ صوبوں میں سپاہی کے طور پرخواتین کی بھرتی کا اعلان کردیا۔ 10شرائط مقرر کردی گئیں۔ ثانوی اسکول پاس امیدوار ہوسکتی ہیں۔ درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ جمعرات تک دی جاسکتی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار سعودی ہو،کم از کم ڈگری ثانوی اسکول پاس کی ہو۔ عمر 25برس سے کم اور 35سے زیادہ نہ ہو۔ طبی معائنے میں پاس ہوجائے۔ غیر سعودی سے شادی شدہ نہ ہو،امیدوار متعلقہ صوبے یا کمشنری کی رہائشی ہو۔
 
 
 

شیئر: