Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کوئٹہ فائنل میں پہنچی تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جائیں گے، سرفراز احمد

دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کےلئے تیار ہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس بار فائنل میں پہنچے تو ہارنے کی روایت توڑیں گے اور فتح سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں جگہ بناتی ہے تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کےلئے رضامند ہوجائیں گے۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں شکست پر ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا آغاز اچھا نہیں رہا۔

شیئر: