تربہ، خرمہ اور رنیہ میں گرد وغبار کا طوفان
مکہ مکرمہ: تربہ، خرمہ اور رنیہ کمشنریوں میں گرد وغبار کا طوفان پیر کی صبح 10بجے تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے گرد آلود موسم میں حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود رہے گی۔ تیز ہوا اور گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے۔ طوفان کے وقت سانس کے مریض خاص طور پر گھروں تک محدود رہیں۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں