Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

ٹرمپ کے سابق مشیر نے سازش کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن..... امریکی صدر کے ایک اور مشیر رِک گیٹس نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے۔ رک گیٹس نے غلط بیانی کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر نے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی پال مانا فورٹ اور گیٹس پر لگے امریکہ کے خلاف سازش اور منی لانڈرنگ کے بتیس الزامات کی تحقیق کی تھی۔ پال مانافورٹ اور رِک گیٹس پر لگائے گئے الزامات میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر کئی ملین ڈالر کی آمدنی کو چھپانے کی کوشش کی۔ جو انہوں نے یوکرین کے سابق سیاستدان وکٹور یہ نوکووچ اور ان کی ماسکو نواز سیاسی جماعت کےلئے کام کرتے ہوئے کمائے تھے۔
 
 

شیئر: