Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا برمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ترجمان سلطان الدوسری کا کہنا ہے کہ ایڈز میں مبتلا مفرور برمیوں اور انکے اہل خانہ کو پولیس کے تعاون سے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ سبق نیوز نے گورنریٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گورنریٹ ، پولیس اور امور صحت پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی تاکہ ایچ آئی وی ( ایڈز ) میں مبتلا مفرور برمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا جائے ۔ مریضوں نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا ۔ تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ایچ آئی وی میں مبتلا تمام مریضوں اور ان سے متعلقین کو اسپتا ل پہنچا دیا تاکہ مریضوں کا علاج مکمل کیاجاسکے اور ان کے اہل خانہ کا بھی مفصل طبی معائنہ کیا جاسکے ۔ واضح رہے مذکورہ افراد نے ابتدائی طبی چیک اپ کے بعد جب ان میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی تو انہو ںنے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا ۔ 
 

شیئر: