Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

افغان بولر راشد خان کو پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیاگیا

  دبئی:پاکستان سپر لیگ تھری میں گزشتہ2 فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم افغانستان کے لیگ ا سپنر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی ۔ 19سالہ راشد خان افغانستان کی ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے پر ہیںجہاں انکی ٹیم یکم مارچ سے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے۔ ابتدا ءمیں راشد خان نے پی ایس ایل کے4 میچوں میں شرکت کرنا تھی لیکن افغانستان کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے لیگ ا سپنر راشد خان کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میںشامل ہونے روک دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ابھی تک راشد خان کا متبادل نہیں لیا۔ 

شیئر: