Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل

نارووال... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے ۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے لئے احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے تو ان کی طرف جوتا پھینکا گیا جوخوش قسمتی سے انہیںنہیں لگا ۔ ان کے برابر میں کھڑا شخص اس کا نشانہ بن گیا ۔ اس وا قعہ کے بعد احسن اقبال تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم احسن اقبال نے پولیس کو جوتا پھینکنے والے شخص کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔
مزید پڑھیں:سیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے ،احسن اقبال

شیئر: