Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سرگودھا میں بھی مریم نواز کی تاج پوشی

سرگودھا.. سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو میئر سرگودھا ملک اسلم نوید کی جانب سے 20 تولے سونے کا تاج پہنایا گیا۔اس کی مالیت 15لاکھ سے زائد کی بتائی جاتی ہے۔ اسے خصوصی طور پر کراچی سے تیار کرایا گیا۔ کراچی کے صراف محمد یاسین ڈوگر نے بتایا کہ میئر سرگودھا نے آرڈر دیا تھا۔ تاج کی تیاری میں 20 تولے سونا لگا ہے۔ اس روبی ،زمرد اور دیگر نگینے بھی لگائے گئے۔ سوشل میڈیا کنونشن کے دوران میئر سرگودھا نے مریم نواز کی تاج پوشی کی ۔ مریم نواز نے تاج ایک ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخوپورہ میں بھی مریم نواز کی تاج پوشی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں مریم نواز کی تاج پوشی

شیئر: