Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

رماح شویہ روڈ پر حادثہ، 7افراد جاں بحق

رماح ..... رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ 5 افراد ایک گاڑی اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے۔ دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے باعث دونوں کے مسافر ہلاک ہوگئے۔ رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ یک رویہ ہے۔ اصلاح و مرمت کا محتاج ہے۔ اس روڈ پر خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

شیئر: