Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بیوروکریٹس کیو ں خوفزدہ ہیں؟عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت کی سربراہی سے روکنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوری تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کا احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج شرمناک ہے ۔کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اگر کسی بیوروکریٹ نے لوٹ مار اور کرپشن مین معاونت نہیں کی تو احتساب سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی رہنما کے طو رپر احتساب پر یقین رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں پیش ہوا ۔بیگناہی ثابت کرنے کے لئے 50 سے زائد دستاویزات پیش کیں۔ 
مزید پڑھیں:پرویز خٹک کے مشیر عبدالمنعم نااہل

شیئر: