Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ

پوڈگوریچا ۔۔۔ مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریچا میں امریکی سفارت خانے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص نے ایک دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حملہ آور خود بھی مارا گیا۔ پوڈگوریچا میں حکام نے اسے ایک خود کش بم حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سفارتی عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اولین ترجیح سفارت خانے کے عملے کی سلامتی ہے۔ سفارت خانے نے مونٹی نیگرو میں مقیم امریکی باشندوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: