اگر کوئی ووٹ کم ہوا...
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
لاہور ... وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمین ہیں انہیںپارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور قانون کے منافی ہے۔ اگر کوئی ووٹ کم ہوا تو ذمہ داری غیر منصفانہ فیصلہ کرنیوالوں کی ہو گی۔ہماری جماعت اور امیدواران کی حق تلفی کی گئی ہے ہمارے امیدواروں کو ان کی مرضی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ۔ اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے ۔