سعودی عرب کے ساتھ انتہائی مضبوط تقلقات ہیں ،خرم دستگیر
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
اسلام آباد..وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات مختلف نوعیت کے ہیں۔ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوادر او ر ایران کی چاہ بہار بندرگاہ علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔