Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

دورہ روس کامیاب رہا،خواجہ آصف

 اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات مفید رہی۔ دورہ روس کامیاب رہا۔افغان امور سمیت مختلف معاملات میں اتفاقِ رائے کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ملاقات سازگار ماحول میں ہوئی جو نتیجہ خیز رہی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعلقات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔ دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا ۔ پاکستان نے روس سمیت کسی بھی ملک پر سیاسی عزائم کے تحت پابندیوں کی مخالفت کی۔
مزید پڑھیں:عالمی امن کیلئے روس کا کردار اہم ہے،خواجہ آصف

شیئر: