Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ریاض : الخلیج پل پر ٹریفک کےلئے رفتار کی حد کم کر دی گئی

ریاض.... ریجنل ادارہ ٹریفک پولیس نے الخلیج پل پر حد رفتار کم کر کے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ۔ عکاظ اخبار نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض میں الخلیج پل پر اصلاح و مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اس پل پر رفتار کی حد کوکم کیا جارہا ہے تاکہ حادثات رونما نہ ہوں ۔ پل پر مرمت کا کام 4 ماہ جاری رہے گا ۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ پل پر مقرر کی گئی رفتار کی حد کا خیال رکھیں اور تیز رفتاری سے اجتناب برتیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
 

شیئر: